شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا

شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قائد حزب اختلاف کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق شہباز شریف وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ الزامات جھوٹے ہیں ۔شہباز شریف کے پاس دستاویزی ثبوت ہیں مگر نیب نے کیس بدنیتی پر بنایا۔ اس موقع پر شہباز شریف نےکہا کہ ان کے والد نے قرضہ لے کر فیکٹری قائم کی تھی ۔ اس فیکڑی کو حکومت نے نیشنلائز کیا تھا ۔ حق حلال کی کمائی سے اثاثے بنے۔ حکومت سیاسی مقدمات بنا رہی ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت خارج کردی ۔جس کے بعد نیب ٹیم نے شہباز شریف کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔ اس موقع پر ن لیگی کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ۔ کارکن نعرے بازی کرتے رہے ۔ نیب کی ٹیم نےشہباز شریف کو نیب آفس منتقل کردیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع رہی ۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ جلد پکڑ میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت الیکشن میں دھاندلی کرانے کے لئے قیادت کو گرفتار کرایا گیا۔