لوئس ہملٹن مائیکل شوماکرکاریکارڈبرابرنہ کرسکے

لوئس ہملٹن مائیکل شوماکرکاریکارڈبرابرنہ کرسکے ۔ روس میں فارمولا ون ریس فن لینڈ کے بوٹاس نے جیت لی۔ برطانوی چیمپئن ڈرائیور لوئس ہملٹن 10 سیکنڈ کی پینلٹی پیچھے رہ گئے ۔

روس کے شہر سوچی میں فارمولا ون ریس کا انعقادکیا گیا۔ دنیا کے بہترین ڈرائیورز نے ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے خوب مہارت دکھائی ۔ریسرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی بھرپور کوشش کے دوران حادثات کا بھی سامنا کیا ۔ ریس کے آغاز پر یہی لگ رہا تھا کہ چیمپئن لوئس ہملٹن عظیم مائیکل شو ماکر کاریکارڈ برابر کرنے میں کامیا ب ہوجائیں گے ۔ تاہم فاؤل پلےکی وجہ سےان کے پانچ، پانچ سکینڈز کاٹ لئےگئے۔جس کی وجہ سے وہ ریس میں مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر آئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:سیمونا کا راستہ روکناممکن نہیں

لوئس ہملٹن مائیکل شوماکرکاریکارڈبرابرنہ کرسکے ۔ اب ہملٹن کو مائیکل شوماکر کا سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک ٹورنامنٹ کا مزید انتظا ر کرنا ہوگا۔ ریس میں فن لینڈ کے بوٹاس نے سب سے پہلے فنش لائن کراس کی اور کیریئر کی 9ویں فتح  حاصل کی۔ ریس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بوٹاس نے کہا کہ وہ آئندہ بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

One thought on “لوئس ہملٹن مائیکل شوماکرکاریکارڈبرابرنہ کرسکے

Comments are closed.