سیموناکاراستہ روکناممکن نہیں

سیموناکاراستہ روکناممکن نہیں ۔ سیمونا ہیلپ  اٹالین اوپن جیت گئیں ۔ فائنل میں ہیلپ نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا کو شکست  دے کر تاریخ رقم کر دی ۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں خواتین کے ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا۔ پر اعتماد سیمونا کورٹ میں اتریں تو  ٹینس کے پنڈت یہی توقعات کا اظہار کر رہے تھے کہ سیموناکاراستہ روکناممکن نہیں ۔ سیمونا ہیلپ اور کیرولینا  ٹکرائیں تو بہترین کھیل دیکھنے  کو موقع ملا ۔ رومانیہ کی ہیلپ آغاز سے ہی چھائی رہیں ۔ حریف کی ایک نہ چلنے دی ۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں باآسانی چھ صفر سے کامیابی حاصل کرلی ۔ دوسرے سیٹ میں بھی حریف بے بس دکھائی دیں ۔ سیمونا اور انجری سے لڑتی کیرولینا  ان فٹ ہو کر میدان سے باہر ہوگئیں ۔ یوں سابق عالمی نمبر ایک نے کیریئر کا بائیس واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محنت کےباعث مقام بنایا۔ حریف نے بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلا سیٹ جیتنے کے بعد پر اعتماد تھی ۔ یہی لگ رہا تھا کہ جیت جاؤں گی ۔ انہوں نے کیرولینا کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: رونالڈو نے گولز کی سنچری داغ دی

One thought on “سیموناکاراستہ روکناممکن نہیں

Comments are closed.