پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ، کراچی میں 9میچز ہونگے ، ملتان ، راولپنڈی اور لاہور میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

وقت اشاعت :21جنوری2023

دی سپرلیڈ ڈا ٹ کام ، لاہور۔  پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ، کراچی میں 9میچز ہونگے ، ملتان ، راولپنڈی اور لاہور میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کراچی میں نو میچز ہونگے ۔ راولپنڈی میں دوسرے مرحلے کے میچز ہونگے ۔ لاہور اور ملتان میں بھی میچز ہونگے ۔ پشاور کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیر ی کام مکمل  نہ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں ہوپائے گا۔ کراچی میں ہونے والے آٹھ میچز مصنوعی روشنی  میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایک میچ دن  میں شیڈول ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری کو ہوگا۔ اسی طرح تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان 20 فروری کو ہو رہا ہے ۔ پی ایس ایل کا چھٹا میچ لاہور قلندر زاور کوئٹہ گلیڈیٹر زکے درمیان 21 فروری کو  ہوگا۔ کراچی میں ہی ساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،8  واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔اسی طرح کراچی کا 9 واں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔