عمران خان کےموقف کےبرعکس آرمی چیف نے امریکاسےبہترتعلقات کی خواہش ظاہرکردی،روس کا یوکرین پرحملہ بدقسمتی قراردےدیا

وقت اشاعت :4اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان کےموقف کےبرعکس آرمی چیف نے امریکاسےبہترتعلقات کی خواہش ظاہرکردی،روس کا یوکرین پرحملہ بدقسمتی قراردےدیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسلام آباد میں سکیورٹی ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب موضوع بحث بن گیا ہے۔ عمران خان کی خواہشات اور پالیسی کے برعکس  عسکری قیادت کا ایک مختلف نکتہ نظر سامنے آیا ہے جس سے اس عنصر کو تقویت مل رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور عسکری قیادت امریکا سے تعلقات پر  ایک پیج پر نہیں ۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا ہم پرامن اور خوش حال پاکستان کیلئے پُرعزم ہیں۔امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کسی عالمی بلاک کی سیاست میں  یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ہم نے 90 ہزار لوگوں کی قربانی دی ۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مل کر افغان عوام کی مدد کی۔یوکرین کے بحران کے باعث افغان عوام کونہ بھلادیا جائے۔ پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئےبھارتی پائلٹ کوواپس کیا۔مسئلہ کشمیرکے حل کیلئےڈپلومیسی اورڈائیلاگ پریقین رکھتے ہیں۔بھارت کی طرف سے میزائل کاپاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے۔بھارت پاکستان اوردنیا کوبتائےکہ اس کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔