راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کی وجہ شرلین چوپڑا کی بولڈ ویڈیو ہے یا اسلام قبول کرنا ؟

وقت اشاعت :21جنوری2023

نادیہ ڈار ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کی وجہ شرلین چوپڑا کی بولڈ ویڈیو ہے یا اسلام قبول کرنا ؟بھارت میں بحث کا سلسلہ جاری ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق بولڈ اداکارہ شرلین چوپڑا کی ایک عریاں  ویڈیو راکھی ساونت کے  ہاتھ لگی  ۔ مبینہ طور پر یہ ویڈیو دبئی میں شوٹ کی گئی تھی جس پر ایک   بھارتی نے ان کے خلاف درخواست بھی دائر کی ۔ ادھر ممبئی میں مبینہ طور پر راکھی ساونت نے یہی ویڈیو میڈیا نمائندوں کو لیک کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ شرلین چوپڑا بھارت کا نام بدنام کر رہی ہیں ۔  ممبئی پولیس نے اسی پاداش میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے جبکہ دلچسپ امر  یہ ہے کہ یہ تمام واقعات گزشتہ سال کے ہیں ۔

دی ہندو کے مطابق راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے 19 جنوری کی سہ پہر حراست میں لیا ہے ۔ راکھی ساونت انیس جنوری کو ہی اپنی ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے والی تھیں مگر انہیں اچانک اس پرانے کیس میں حراست میں لے لیا گیا۔ شرلین چوپڑا نے گزشتہ سال راکھی ساونت پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ راکھی ساونت نے ان کی پرائیوٹ ویڈیو لیک کی ہے ۔

اس کیس میں سال بھر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ بھارتی سوشل میڈیا پر جاری تبصروں جہاں اس گرفتاری کی مذمت کی جارہی ہے وہیں کئی مسلم تنظیمیں یہ بھی خدشات بتا رہی ہیں کہ راکھی ساونت کو اسلام قبول کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان تنظیموں کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کی جارہی ہے ۔