پاکستانی اداکارہ سارہ خان کورونا کا شکار ؟

وقت اشاعت :16اپریل،2021

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کورونا کا شکار ،ہسپتال داخل  ہو گئیں ۔ ان کے شوہر نے انسٹا گرام پر اہلیہ کی تصویر جاری کر دی تاہم کورونا کی تصدیق سے گریز کیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ڈرامہ سیریل ثبات اور رقص بسمل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ علیل ہو گئی ہیں ۔ سارہ خان کے منیجر کے مطابق اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

سارہ خان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے علامات معمولی ہیں تاہم بخار اور سینے میں تکلیف  کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب ان کے شوہر فلک شبیر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو ہےلیکن ان  میں  وائرس کی کوئی علامات نہیں ۔ سارہ خان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ایک دو روز میں گھر منتقل ہو جائیں گی ۔