بائیڈن نے افغان امن عمل میں پاکستان سے تعاون مانگ لیا

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ بائیڈن نے افغان امن عمل میں پاکستان سے تعاون مانگ لیا۔ بدھ کو جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا ساتھ ہی پاکستان کے کردار کی تعریف کردی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جو بائیڈن  نے کہا کہ افغان امن عمل کے لئے تعاون مانگ رہے ہیں ۔ پاکستان کا کردار ماضی میں بہترین رہا ہے ۔   افغانستان سے امریکا اور اس کے اتحادی نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ادھر امریکہ کے افغان اور نیٹو حکام سے رابطے تیز ہوگئے ہیں ۔

امریکی صدرجوبائیڈن کا افغان ہم منصب  اشرف غنی سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ افغان صدر نے ملک سےفوجی انخلاء سے متعلق امریکی فیصلے کو قابلِ عزت قراردیدیا۔ انہوں نے کہاکہ افغان سکیورٹی فورسزاپنے شہریوں کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ امریکا کی بھرپور  مدد کریں گے ۔

افغانستان کے  عوام طویل جنگ سے بے حال ہے۔ یہ علاقہ ترقی کا حقدار ہے ۔ ادھر امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن  نے نیٹو سربراہ سے برسلز میں ملاقات کی۔امریکی  وزیرخارجہ  اینٹنی بلنکن کی بھی نیٹو اتحادیوں سے ملاقات ہوئی جس میں انخلا کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ نیٹو ممالک نے بھی 11ستمبر کو امریکہ کیساتھ ہی افغانستان سے اپنی فوج نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ سی آئی اے ڈائیریکٹرولیم برنز کی امریکی سینیٹرز کوانخلاء سے متعلق بریفنگ میں  پر امن انخلا کےلئے تمام آپشن پر بات ہوئی ۔ ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  دو ٹوک الفاظ میں تمام غیرملکی افواج کو یکم مئی  تک افغانستان سے   نکلنے کی وارننگ دے دی ۔ روس نے انخلاء کی  تاریخ میں توسیع کو معاہدے کی خلاف ورزی قراردیدیا۔