نواز الدین صدیقی کے نئے روپ نے فلم بینوں کو حیران کر دیا

وقت اشاعت:24اگست2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ نواز الدین صدیقی کے نئے روپ نے فلم بینوں کو حیران کر دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کے نئے روپ نے سب کو ششدر کر دیا ہے ۔ ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے یہ نیا گیٹ اپ فلم بڈی کے لئے اپنایا ہے ۔ جس میں وہ ایک کرائم تھرلر اندا ز میں جلوہ گر ہونگے ۔ کرائم سٹوری آئندہ برس ریلیز کی جائے گی ۔ زی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ فلم کی سٹوری کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم فلمی پنڈتوں کے مطابق تھرلر فلم عورت کے انتقام کے گرد گھومتی ہے ۔

فلم میں نواز الدین صدیقی ڈبل رول میں جلوہ گر ہونگے ۔ ایک حصے میں عورت کا روپ دھاریں گے ۔ واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی بطور کرائم ہیرو اور ولن دونوں طرح کے کردار نبھا کر ہی خاصی شہرت سمیٹ چکے ہیں ۔ سکرڈ گیمز میں ان کے کردار کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے ۔