کپل دیوکودل کادورہ،شاہ رخ خان کی نیک تمنائیں

2گھنٹےقبل

کپل دیوکودل کادورہ،شاہ رخ خان کی نیک تمنائیں ۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کی تکلیف کے باعث نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل دیو کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے لئےآئندہ چند روز اہم ہیں ۔ ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کی نگرانی کر رہا ہے ۔ ان کے دل کے مزید ٹیسٹ لئے گئےہیں ۔

دوسری جانب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اس حوالے سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ بہت جلد کپل کو صحت یاب دیکھنا چاہتےہیں ۔ کنگ خان نے کہا کہ وہ ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ کی تیزی کی طرح ان کی صحت یابی کو بھی تیز تر دیکھنا چاہتےہیں ۔ ہمیں آپ سے محبت ہے ۔ شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ جبکہ ان کے پرستاروں نے نئی دہلی کے ہسپتال کے باہر گلدستوں کے ڈھیر لگا دیئےہیں۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہاہے کہ کپل دیو ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔ پوری بھارتی قوم ان کی صحت یابی چاہتی ہے ۔ اکشے کمار نے کہا کہ وہ بہت جلد ان کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال جائیں گے ۔ دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی کپل دیو کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے ۔ اسی طرح ویرات کوہلی سمیت بھارتی کھلاڑیوں نے لیجنڈ کرکٹر کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے

یہ بھی پڑھیئے:بالی وڈکے80فیصدفنکاروں پرمنشیات استعمال کرنےکاالزام