بالی وڈکے80فیصدفنکاروں پرمنشیات استعمال کرنےکاالزام

بالی وڈکے80فیصدفنکاروں پرمنشیات استعمال کرنےکاالزام ۔۔ یہ دعویٰ کیا ہے سشانت خود کشی کیس میں زیر حراست ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی نے ۔۔ جن کا کہنا ہے کہ سشانت کی سابق گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی نشے کی عادی ہیں۔

پولیس کوریکارڈ کرائے گئے بیان میں ریا نے کہا کہ پورا بالی ووڈ نشے کی لت میں لگا ہواہے ۔ سشانت کے ساتھ ان کی سابق گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی منشیات استعمال کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اداکار اور اداکارائیں سیٹ پر بھی منشیات لیتی ہیں ۔ جبکہ ان کی نجی زندگی میں چرس، افیون اور کوکین عام ہے ۔

ریا چکروتی نے الزام لگایا کہ فنکاروں کے گھر بھی منشیات سپلائی ہوتی ہیں ۔
فوٹو کریڈٹ:بالی ووڈ ہنگامہ

انہوں نے پولیس کوسارہ کے علاوہ دیگر فنکاروں کے نام تو نہیں بتائے تاہم انہوں نے کہا کہ ڈرگ ڈیلر فنکاروں کو گھروں میں بھی منشیات پہنچاتےہیں ۔ عام طور پر فنکاروں نے منشیات وصول کرنےکے لئے اپنے کارندے رکھے ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی گرفتار

واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں ۔سارہ سشانت کے ساتھ فلم کیدار ناتھ میں جلوہ گر ہوچکی ہیں ۔ ممبئی پولیس کے مطابق جلد ڈرگ ڈیلرز کا نیٹ ورک پکڑ لیا جائے گا۔ بھارتی قانون کے مطابق چرس ، افیون اور کوکین جیسی منشیات رکھنا اور استعمال کرنا جرم ہے ۔