قاری کی بچی سےزیادتی کی کوشش پراہل علاقہ نےدرگت بنادی

دی سپر لیڈ، جہلم ۔ قاری کی بچی سےزیادتی کی کوشش پراہل علاقہ نےدرگت بنادی ۔واقعہ جہلم میں پیش آیاجہاں گھرمیں پڑھانے کے لئے آنے والے قاری نے بچی سے نازیبا حرکات کیں۔

جہلم میں مشین محلہ نمبرتین میں ایک مقامی مسجد کا قاری بچوں کو قرآن کی تعلیم دینےکے لئے آتا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق قاری نے ہفتے کے روز بچی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ اس روز ملزم نے باقی دو بچوں کو جلدی چھٹی دے دی ۔ جبکہ ایک بچی کو کمرےمیں ہی رکھا۔

موٹر وے زیادتی کیس، خواتین کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے

بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ وہ جب کمرے میں پہنچے تو قاری نازیبا حرکات کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران انہوں نے شور مچا کر اہل محلہ کو اکھٹا کرلیا ۔ جنہوں نے قاری کو نیم برہنہ کر کے محلے کا چکر لگوایا اور بدترین تشدد کیا۔

حالت غیر ہونے پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی ایس ایچ او نے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے نمائندے کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ قاری کی بچی سےزیادتی کی کوشش پراہل علاقہ نےدرگت بنادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں زیادتی کی تردید کی ہے ۔ تاہم پولیس نازیبا حرکات کے الزام کا بھی جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔