سائرہ یوسف کی دھماکے دار واپسی

شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اداکارہ سائرہ یوسف نے دھماکے دار انٹری کی ہے ۔

مختلف وقت کے لئے شوبز سے دور رہنے کے بعد سائرہ نے ماڈلنگ سے دوبارہ اپنے کیئریئر کو جاری رکھنےکا اشارہ دے دیا ہے ۔

اس سلسلے میں سائرہ یوسف نے ایک صابن کے اشتہار میں بطور ماڈل اپنی جھلک دکھائی ہے ۔ مشہور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے متعدد اشتہارات میں کام کرنے کی بھی حامی بھر لی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سائرہ جلد نے ایک نجی ٹی وی کے سیریل میں بھی جلوہ گر ہوں گی ۔ اس سلسلے میں شوٹنگ کا آغاز آئندہ چند روز میں ہورہا ہے ۔

سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد شوبز سے دور تھیں ۔سائرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی دوری رکھی جس پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ۔

شوبز حلقوں نے یہ بھی کہا کہ سائرہ اس سانحے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی ۔ تاہم بطور ماڈل دھماکےدار واپسی سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

سائرہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نجی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتیں ۔ تاہم ان کی اب پوری توجہ اپنے کیئرئیر پر ہے ۔