امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ، طوفان سے اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے

وقت اشاعت :12دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،  واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ، طوفان سے اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی ریاستوں میں ایک مرتبہ پھر طوفان نے دستک دے دی ہے ۔امریکہ کی صرف ایک ریاست کینٹکی میں کم از کم پچاس افراد  کی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 22طوفانی بگولے رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مزید کتنی تباہی ہوگی کچھ حتمی نہیں ۔ امریکی ریاست ایلینوی میں ہوائی بگولے سے ایمازون کا گودام تباہ ہوگیا ہے۔عمارت کا ایک حصہ گرنےسےمتعدد ملازمین  گودام میں پھنس گئےجنہیں ریسکیو کر لیا گیا۔ امریکی ریاست آرکنساس میں نرسنگ ہوم ہوائی بگولے کی زد میں آگیاجس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اسی طرح ریاست ٹینیسی میں ہوائی بگولوں نے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔مختلف  شاہراہوں پرحادثات بھی رپورٹ ہوئےہیں۔
ہوائی بگولوں  کے سبب مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔