سعودی عرب بدل گیا، سرکاری سطح پر تاریخی کانسرٹ، سلمان اور شلپا کی انٹری ، رات گئے ناچ گانا ، لاکھوں افراد کی شرکت

وقت اشاعت :12دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، ریاض ۔ سعودی عرب بدل گیا، سرکاری سطح پر تاریخی کانسرٹ، سلمان اور شلپا کی انٹری ، رات گئے ناچ گانا ، لاکھوں افراد کی شرکت نے سب کو حیران کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ بین  الاقوامی کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی ، بھارتی اور سعودی باشندوں نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس ایونٹ کا انعقاد سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ کانسرٹ کے نشریاتی حقوق انتہائی مہنگے  فروخت کئے گئے جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان اور اداکارہ شلپا شیٹھی نے خصوصی شرکت کی ۔ 

کانسرٹ میں سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے پرفارمنس دی۔ فوٹو کریڈٹ :گلف نیوز

دیگر عالمی فنکارو ں کی شرکت نے اس کانسرٹ کو یادگار بنا دیا۔ سلمان خان  کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے شرکا پرجوش دکھائی دیئے ۔ سعودی شہری اپنے قومی پرچم تھامے دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔ پربو دیوا اور آیوش شرماسمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے بھی اسٹیج پر دھواں دار پرفارمنس دی۔

دارالحکومت ریاض میں کانسرٹ کی فضائی تصویر ۔ فوٹو کریڈٹ :گلف نیوز

میوزیکل نائٹ میں بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے بھی مسکراہٹوں کے رنگ بکھیرے۔ اس کانسرٹ میں  سعودی اعلیٰ حکام اور ریاض کی انتظامیہ بھی شریک تھی ۔ اس ایونٹ میں کسی پاکستانی فنکار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔