بائیڈن جیتاتواسلامی دہشتگردی کاسیلاب آئےگا،ٹرمپ

24اکتوبر،واشنگٹن ڈی سی

بائیڈن جیتاتواسلامی دہشتگردی کاسیلاب آئےگا،ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں بائیڈن پر سنگین الزامات  عائد کردیئے ۔ انہیں باغی بھی کہہ دیا ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں سیاسی بمباری  عروج پر پہنچ گئی ہے ۔باضابطہ پولنگ سے پہلے ہی پوسٹل بیلٹس کے  ذریعے سے آٹھ کروڑ امریکیوں نے ووٹ ڈال دیئے ۔صدارتی امیدواروں  کی عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھی تیز ہوگئیں۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدرٹرمپ کو جھوٹا کہا تو صدر ٹرمپ نے انہیں باغی قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے  عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایک بارپھر دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا ذکر چھیڑ دیا۔

  جو بائیڈن نے ٹرمپ کی کورونا پالیسی کی ناکامی کو الیکشن مہم کا مرکزی نکتہ بنا رکھا ہے ۔  ولمنگٹن میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔ وہ وبا سے نمٹنے میں ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کررہے ۔ ادھرصدر ٹرمپ نے الیکشن ریلی میں بائیڈن کو باغی کہہ کر پکارا۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ بائیڈن دراصل خود جھوٹے ہیں ۔ امریکی مفادات کا  سودا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن صدر بن گیا تو سرحدیں کھول دے گا  جس سے ملک میں اسلامی دہشتگردی کا سیلاب آ جائے گا ۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن  پر انتخابات جیتنے کی صورت میں  امریکی ثقافت اور تعلیمی نظام تباہ کرنے کا بھی  خدشہ ظاہر کیا۔