اوبامہ اورٹرمپ پھرآمنےسامنے،سنگین الزامات لگادیئے

4منٹ پہلے

 اوبامہ اورٹرمپ پھرآمنےسامنے،سنگین الزامات لگادیئے ۔سابق صدر اوباما نے جو بائیڈن کی الیکشن مہم کا بیڑہ اٹھایا تو ٹرمپ نے انہیں نشانے پر رکھ لیا

امریکی صدارتی الیکشن  مہم میں گرما گرمی بڑھ گئی ۔بائیڈن کی مہم چلانے پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اوباما نے پہلے بھی انہیں ہلکا لیا تھا ۔  وہ تو کہتے تھے مجھے پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا مگر دیکھ لیں میں صدر بن گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہی اوباما ہیلری کلنٹن کی مہم چلا رہا تھا ۔ پہلے کہتا تھا ٹرمپ کو ٹکٹ نہیں ملے گی ۔ پھر کہنے لگا ٹرمپ صدر نہیں بنے گا ۔اوبامہ کا  بائیڈن کے حق میں نکلنا میرے لیے اچھی خبر ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے :

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ سال ختم ہونے سے پہلے کورونا ویکسین کی سو ملین خوراکیں  ہمارے پاس ہوں گی ۔ کورونا ختم ہونے کو ہے ۔ جب میں یہ کہتا ہوں تو انہیں برا لگتا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ بائیڈن مباحثےنےامریکی سیاسی روایات کاجنازہ نکال دیا

پہلے مجھے یہ بیوقوف کہتے تھے ۔ پھر  کہتے تھے اتنا ذہین نہیں ہے ۔ اب کہتے ہیں بہت ذہین ہے لیکن  برا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سپورٹرز سے کہا کہ وہ باہر نکلیں ۔ووٹ دیں  ، تین نومبر کو بائیڈن ٹولے کو اقتدار میں نہ آنے دیں ۔

One thought on “اوبامہ اورٹرمپ پھرآمنےسامنے،سنگین الزامات لگادیئے

Comments are closed.