جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

8گھنٹےقبل

ندیم چشتی ، اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں ۔یہ تفصیلات ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19اے کے تحت  ایک خط میں مانگی تھیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز نے تین سال میں 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس اد ا کیا ہے ۔ تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی آمدن  5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی ہے ۔ جمع کرائے گئے جواب کے مطابق جسٹس فائز نے موقف اختیا رکیا ہے کہ انہوں نے کراچی ڈیفنس فیز ٹو  میں دو 800گز کے پلاٹ خریدے جب وہ وکیل تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے

چار کروڑ 13 لاکھ 30ہزار روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں ۔ سال 2018 میں آمدنی 1کروڑ 51لاکھ13 ہزار  رہی ۔ اس دوران 22لاکھ روپے ٹیکس دیا۔ سال 2019 میں آمدنی 1 کروڑ 39لاکھ  رہی  ۔ اسی سال ٹیکس 17لاکھ روپے د یا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رواں سال ان کی  آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ رہی ہے جبکہ 26لاکھ روپے ٹیکس  کی مد میں ادا کئے جاچکے ہیں ۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی بھی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی تاہم ایف بی آر نے جمع کرائے گئے گوشواروں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ۔