بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی ، تلخ یادیں ہیں مگر اب مطمئن ہوں، اداکارہ سونم کپور

وقت اشاعت :11جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی ، تلخ یادیں ہیں مگر اب مطمئن ہوں، اداکارہ سونم کپور  نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ مداحوں سے شیئر کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم کپور نے ایک  ٹی وی شو میں کہا ہے بچپن میں ان کے ساتھ ایک نا مناسب واقعہ پیش آیا تھا۔ تیرہ سال کی تھی جب ایک شاپنگ مال میں ایک شخص نے ہراساں کیا۔ اس شخص نے انہیں نازیبا انداز سے چھویا جس پر وہ بہت پریشان ہو گئی تھیں ۔ اس واقعے کے بعد کئی راتوں تک انہیں ٹھیک سے نیند نہیں آئی ۔ یہ معاشرے کی تلخ حقیقت ہے ۔ سونم کپور نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بعد سہم گئی تھیں ۔ اس واقعے کا کسی سے کبھی ذکر نہیں کیا تھا۔ لیکن اب انٹرویو  میں پہلی مرتبہ اس واقعہ پر کھل کر بات کر رہی ہوں ۔ اس واقعہ کو فراموش کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو اعتماد ینا ہوگا۔ بھارت میں اس طرح کے واقعات  ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔