رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں  زخمی

وقت اشاعت:11جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔   رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں  زخمی  ہو گئیں ۔ ان کے شوہر نے تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14کی فاتح روبینہ ولیک کار حادثے میں میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے ۔ اداکارہ کے شوہر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے ۔ یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے کل کو کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا ہے ۔ دوران ڈرائیونگ احتیاط کریں ۔  اسی حوالے سے روبینہ دلیک نے خود بھی ایک ٹویٹ کیا اور واضح کیا کہ ان کی حالت بہتر ہے ۔ سر اور کمر میں چوٹ لگی ہے گہرے صدمے میں  ہوں ۔