کوروناسےکریپٹوکرنسی بِٹ کوائین کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ گئی

وقت اشاعت:19نومبر

کوروناسےکریپٹوکرنسی بِٹ کوائین کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ گئی جس سے پہلے سے بٹ کوائن رکھنے والوں کی موجیں ہو گئیں ۔ راتوں رات کئی افراد  کروڑ پتی بن گئے ۔

ایک بِٹ کوائین 18ہزارامریکی ڈالر کا ہوگیا۔خبرایجنسی کے مطابق بِٹ کوائین کی قیمت میں گزشتہ 50روز میں 70فیصد تک اضافہ ہواہے۔ جس کی وجہ کورونا وباء اورپال ٹیوڈر جیسےبڑے سرمایہ کاروں کی  اس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے۔اس سے قبل 7جنوری 2018کو بِٹ کوائین کی قیمت میں اتنا  ہی اضافہ دیکھاگیاتھا۔کریپٹو فینز کے مطابق یہ کرنسی بالکل سونے کی مانند ہے۔ جس  میں  حالات خراب ہونے کی صورت میں سرمایہ کار  انویسٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔

One thought on “کوروناسےکریپٹوکرنسی بِٹ کوائین کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ گئی

Comments are closed.