ماسک اتاردیا،مکالہرایا،ٹرمپ کی کورونا کو2روزمیں ہی شکست

دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ماسک اتاردیا،مکالہرایا،ٹرمپ کی کورونا کو2روزمیں ہی شکست دے کرسب کو حیران کر دیا۔ ہپستال سے وائٹ ہاؤس آتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں  ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےہسپتال سے وائٹ ہاؤس کے لان میں پہنچتے ہی میڈیا کے سامنے ماسک اتارا ۔ مکابھی لہرایا اس کے بعد وائٹ ہاؤس میں داخل ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے : ٹرمپ گیارہ کشتیوں کو لے ڈوبے

انتخابی حریف جو بائیڈن نےصدرٹرمپ  کے ماسک اتار کر جیب میں رکھنے پر شدید تنقید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  وائرس سے متاثر ہونے کے ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہیں۔صدرٹرمپ نے اپنے نئے ٹوئیٹر پیغام میں کوروناکو زکام سے کم خطرناک بھی قراردیدیا۔۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس  واپسی سے پہلےاپنے ویڈیو پیغام میں  عوام  کو کورونا  سے  نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دیاتھا۔  ٹرمپ کے ڈاکٹروں کے مطابق  امریکی صدر کو سانس کی معمولی تکلیف تھی ۔ مجموعی طور پر ان کی صحت بہتر ہے  ۔ انہوں نے ہی گھر منتقل ہونے کا کہا تھا جس کےبعد ڈاکٹروں نے ان کے چیک اپ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ۔ اسی دوران انہوں نے ٹویٹ داغی اور سیاسی مخالفین کو پھر ریڈار میں رکھا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی پوری توجہ صدارتی الیکشن کی مہم پر ہے ۔ انہوں نے صحت بہتر ہوتے ہی اپنے سیاسی عزائم ظاہر کردیئے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر دوروز بعد اپنے جلسوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہےتاہم صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح الیکشن ہیں ۔