جنوبی ایشیا میں تباہی مچاتا مون سون ۔۔

ایشیا کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک مون سون  کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔  بھارت کے متعدد شہروں میں طوفانی بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے ۔ آسام میں مختلف حادثات میں  84 ہلاک ہو گئے ۔

بہارمیں  گرج چمک کے ساتھ بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی آسمانی بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے ۔  نئی دہلی کی سڑکوں ، گلیوں میں پانی  بہنے لگا ہے جبکہ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔

نیپال میں بھی مون سون سے قہر ڈھا دیا

نیپال میں بھی مون سون سے قہر ڈھا دیا ہے ۔ مسلسل بارشوں کے باعث  سیلابی صورتحال ہے ۔  مختلف حادثات میں  189اموات  ہو چکی ہیں ۔  ہزاروں افراد محفوظ مقام پر نقل مکانی کر گئے ہیں ۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی صورتحال بھی گھمبیر ہو چکی ہے ۔ ڈھاکہ میں مسلسل بارشوں  سے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

چین میں دو ہفتوں سے بارش جاری

چین میں بھی دو ہفتے سے جاری شدید بارشوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔دریاؤں میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے ۔ سیلاب پر نظر رکھنے والے محکمے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں سے  لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں ۔ چین کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیاں تیز کردیں گئیں