القاعدہ کے تعاقب میں امریکا کاشام پر ایک اور حملہ ، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خدشات

وقت اشاعت :5دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ القاعدہ کے تعاقب میں امریکا کاشام پر ایک اور حملہ ، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خدشات بڑھنے لگے ، پینٹاگون نے خود  بھی اعتراف کرلیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی فورسز کی شام میں القاعدہ کے سینئر رہنما کیخلاف فضائی کارروائی میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔ پینٹاگون نے ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا،تحقیقات کا بھی آغاز کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان  کا کہناہےکہ شام میں القاعدہ کے سینئر رہنما کونشانہ بنانے والے امریکی ڈرون حملے میں ممکنہ طور پرمتعدد شہریوں کی موت ہوئی ہے۔اہلکاروں نے  رضاکارانہ طور پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے  خود ہی  سینٹرل کمانڈ کو شہری ہلاکتوں کے خدشے سے متعلق آگاہ کیاجس کےبعدتحقیقات کا آغاز کردیاگی۔ اس سے قبل پینٹاگون مارچ  2019میں  شام میں ہونیوالے امریکی ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکاہے۔