اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو اثرات تباہ کن ہونگے ، امریکا کا انتباہ

وقت اشاعت :5دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو اثرات تباہ کن ہونگے ، امریکا کا انتباہ ، معاملے پر تحمل کا مشورہ بھی دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق چین اور  تائیوان  کے درمیان  بڑھتی کشیدگی  پر امریکا نے بیانات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ بریفنگ کےد وران صحافی کے سوال پر امریکی وزیرخارجہ   اینٹنی بلنکن نے کہا چین کا تائیوان پر حملہ کرنے کافیصلہ تباہ کن ہوگا۔چین کے رہنماؤں کو تائیوان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح  سوچنا چاہیے۔اس کارروائی   کےسنگین نتائج ہوں گےجو سب کو بھگتنا پڑیں گے ۔ انہوں نے تائیوان کے حقِ دفاع کی حمایت بھی کی ۔ تائیوان کے وزیردفاع کے مطابق چین کیساتھ کشیدگی  پہلے ہی چالیس سال کی بدترین سطح پر پہنچ  چکی ہے۔