امریکا میں اپنے ہی شاگرد وں کے ساتھ کئی بار جسمانی تعلقات قائم کرنے پر 38سالہ استانی گرفتار

وقت اشاعت :22مئی2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکا میں اپنے ہی شاگردوں  کے ساتھ کئی بار جسمانی تعلقات قائم کرنے  پر 38سالہ استانی گرفتار  کر لی گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ کیلیفورنیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک سکول کی استانی کے خلاف کئی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والی 38سالہ ٹریسی اپنے سکول کی سب سے بہترین ٹیچر ہیں ۔ انہیں 2020 میں بیسٹ ٹیچر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا جبکہ ان کو کیش انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھ کے قریب طالبعلموں کے والدین نےسکول انتظامیہ سے شکایت کی ہے کہ ان کی ریاضی کی ٹیچر نے ان کے بچوں کو ہراساں کیا ہے یا پھر شاید جنسی عمل پر مجبور کیا ہے ۔ یہ بھی گمان ہے کہ جنسی تعلقات قائم بھی کئے گئے ہیں ۔ اس کیس کے بعدپولیس فوری طور پر سکول پہنچی اور ٹیچر کو حراست  میں لے لیا ۔ جن طلبا نے شکایات درج کرائی ہیں ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

پولیس کے مطابق یہ بھی خدشہ ہے کہ ٹریسی کے دیگر طلبا کے ساتھ بھی جنسی تعلقات قائم ہوں تاہم اس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ انکوائری مکمل ہونے تک ٹریسی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم ان کی ہر حرکت پر نظر رکھی جارہی اور انہیں طلب کرنے پر پولیس سے تعاون کرنا ہوگا۔