ترک صدر کا بڑا اعلان ، پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ترک صدر کا بڑا اعلان ، پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ پابندیوں کانفاذ 17مئی تک ہوگا۔ تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ ٹرانسپورٹ جزوی بند ہوگی

سپر لیڈ نیوزکے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا کی صورتحال بگڑنے سے پہلےہی بڑا فیصلہ لے لیا۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے مطابق تمام قسم کے کاروبار بند ہوں گے صرف طبی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں مشروط طور پر کھلیں گی۔ انٹرسٹی کیلئے اجازت درکار ہو گی۔عدالتیں ، سکول ، کالجز  بھی نہیں کھلیں گے ۔ترک صدر کے بڑے فیصلے کو عالمی سربراہوں نےسراہا ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتےہوئے باقی ممالک کو ترک صدر کے بہادرانہ فیصلے سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔