رواں سال کے پہلے سُپر مون کو پنک مون کیو ں قرار دیا گیا ؟

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن  ڈی سی ۔ رواں سال کے پہلے سُپر مون کو پنک مون کیو ں قرار دیا گیا ؟قدرت کا نظارہ دیکھنے کے لئے آسٹریلیامیں  شہری سڈنی کے ساحل پر پہنچ گئے۔امریکا والوں  نے بھی بڑا چاند دیکھ لیا ۔

سپر لیڈ نیوز کے  مطابق رواں سال کا پہلا سپر مون دنیا کی توجہ حاصل کر چکا ہے ۔ رواں سال اپریل میں نظرآنے کے سبب  ناسا نےاسے پِنک سُپر مون کا نام دیاہے۔ناسا رپورٹ کے مطابق اپریل میں سپر مون کبھی نہیں دیکھا گیا   یعنی چاند کبھی بہار کے موسم میں اتنا قریب نہیں آیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں اپریل کے ماہ کو گلابی تھیم قرار دیا جاتا ہے ۔ بہارکے موسم میں گلابی پھول اس ماہ کی عکاسی کرتے ہیں ۔ یہ جنگلی پھول گلابی گہرے گلابی رنگ کے ہوتےہیں اور جنوبی امریکا میں بہار کے موسم میں کھلتے ہیں ۔ اس لئے اس کی خصوصی شناخت  کو برقرار رکھنے کے لئے گلابی چاند  کاخطاب دے دیا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں بہار کے موسم میں کھلنے والی جنگلی پھولوں کا ایک منظر۔ فوٹو کریڈٹ: گیٹی امیجز

امریکہ میں یہ نظارہ پاکستانی  وقت کے  مطابق  صبح 8بج کر33منٹ پر دیکھا گیا۔قدرت کا یہ خوبصورت منظر برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک  میں بھی دیکھا گیا۔ بھارت میں  سرکاری خلائی سٹیشن سے  سُپر مون  کا نظارہ کیا گیا۔ اس سال کا دوسرا سُپر مون 26مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہےجو پنک مون سے بھی زیادہ زمین کے قریب اور روشن ہوگا۔