برفیلی بیکال جھیل خوبصورتی میں کس حد تک جاسکتی ہے؟

وقت اشاعت :6دسمبر

راؤمحمود طاہر، دی سپر لیڈ۔ برفیلی بیکال جھیل خوبصورتی میں کس حد تک جاسکتی ہے؟ جھیل کے اندر بلبلے کیسے جمتے ہیں ؟سائبیریا کی اس جیل کو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

سپر معلومات کے مطابق اس جھیل کے اندر میتھین گیس کی وجہ سے بلبلے جم جاتےہیں ۔موسم سرما میں یہ  ہمیشہ سے ہی سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے  ۔ ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ اس خوبصورت جھیل کے اندر جمے ہوئے یہ بلبلے گیس کی وجہ سے ہوتے ہیں

جنوبی  سائبیریا میں منگولیا کے شمالی باڈر کے قریب یہ  جھیل سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے ۔ اس خوبصورت جھیل کے پاس بہت سے ریکارڈ ہیں ۔ جیسا کہ دنیا کی سب سے گہری اور زیادہ  شفاف جھیل ہونے کا اعزاز اس کے پاس ہے ۔ اسی طرح  دنیا کےسب سے بڑا تازہ پانی کا ذخيرہ(حجم کے لحاظ سے ) بھی یہی جھیل ہے ۔  اس میں نایاب قسم کی آبی مخلوق بھی موجود ہیں۔  اسی لئے یونیسکیو کی طرف سے اسے سائبیریا کا موتی بھی کہا جاتا ہے ۔  اس جھیل کی اوسط گہرائی 750 میٹر ہے اور اس کی سب سے نچلی سطح 1700 میٹر گہری ہے ۔ ماہرین کے مطابق  اس میں دنیا کا تقریباً 20 فیصد تازہ پانی کا ذخيرہ موجود ہے۔  

گرمیوں میں اس کی سطح سے آپ 40 میٹر گہرائی میں دیکھ سکتے ہیں جس کی وجہ اس کی برف کی شفافیت ، نمکیات  اور دیگر حصے واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے:کوروناوائرس کےکچھ لرزہ خیزاعدادوشمار

جھیل میں کونسی آبی مخلوقات ہیں ؟

اس جھیل میں تقریباً 2000 قسم کی آبی مخلوقات،  پودے اور جانور موجود ہیں۔ اس جھیل میں سیل بھی بکثرت پائی جاتی ہیں ۔ سائنسدانوں کے مطابق جھیل کے اندر میتھین گیس کے ناقابل یقین ذخائر موجود ہیں ۔ بیکال جھیل کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ جیوگرافک عوامل کے ذریعے وجود میں آئی ۔ محققین کے مطابق پرمافروسٹ کاربن،  مائیکروبس کی وجہ سے  میتھین وجود میں آئی ۔ پرمافروسٹ سے مراد زیر سطح یا منجمد  زمین ہے ۔ اس خوبصورت ترین جھیل کے بارے میں اکثر تبصرے ہوتے رہتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ آخر برفیلی بیکال جھیل خوبصورتی میں کس حد تک جاسکتی ہے؟