کوروناوائرس کےکچھ لرزہ خیزاعدادوشمار

ستونت کور،نئی دہلی ۔ کوروناوائرس کےکچھ لرزہ خیزاعدادوشمار انسانوں کو پریشان کرنے کے لئے کافی ہیں ۔ ابھی تک کورونا دنیا بھر کے لئے ایک معمہ اور عجوبہ بنا ہوا ہے ۔

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے والی کورونا وائرس یا Covid-19 کی وباء پر آج کے دن تک چند فیکٹس اینڈ فگرزآپ کے سامنے ہیں ۔ اب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 57,590,350 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 1,371,243 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر دس ممالک اور ان کے براعظم کچھ یوں ہیں:

1-ریاست ہائے متحدہ امریکہ – امریکہ2-بھارت – ایشیاء3-برازیل- امریکہ4- فرانس – یورپ5- روس – ایشیاء و یورپ6- سپین – یورپ7- برطانیہ – یورپ8- ارجنٹینا- امریکہ9- اطالیہ- یورپ10- کولمبیا- امریکہ▪︎

اب تک صرف ایک ہی ملک میں کورونا وائرس کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے اور وہ ہے امریکہ۔▪︎اب تک 8 ممالک میں کورونا کیسز 10 لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔

اموات کی بات کریں تو اب تک صرف ایک ہی ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوئی ہے اور وہ ہے امریکہ جہاں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 59 ہزار افراد کی جان جاچکی ہے۔

ہلاکتوں میں امریکا اور بھارت سب سے اوپر

صرف 2 ممالک ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہو پائی ہے اور وہ ہیں بھارت اور برازیل۔

انگولا میں اب تک دنیا بھر میں سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جہاں صرف 3 افراد میں ہی مذکورہ وائرس کی تصدیق ہو پائی ہے۔ایسے ممالک کی تعداد 18 ہے کہ جہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 100 سے کم ہے۔ایسے ممالک کی تعداد 15 ہے کہ جہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 500 سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوروناسےکریپٹوکرنسی بِٹ کوائین کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ گئی

اسی طرح ایسے ممالک کی تعداد بھی 15 ہے جہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 ہزار سے کم ہے۔ترکمانستان میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ایسے ممالک یا جزائر جن میں کورونا وائرس کیسز سے متعلق کوئی اعداد و شمار اب تک منظر عام پر نہیں آسکے کی تعداد 28 ہے۔

اسی طرح چین میں اب تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے کم اور اموات کی تعداد 5 ہزار سے بھی کم ہی رہی ہے ۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ان اعداد وشمار کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے آئے ہیں ۔