کورونا کی ہولناک لہر کے باوجود آئی پی ایل جاری ، بھارتی بورڈ پر کڑی تنقید

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کورونا کی  ہولناک لہر کے  باوجود آئی پی ایل جاری ، بھارتی بورڈ  پر کڑی تنقید  کی جارہی ہے ۔ بھارتی سماجی حلقوں سے سوال اٹھایا ہے کہ لوگ مر رہے ہیں مگر یہاں کرکٹ ہو رہی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کورونا کی خطرناک لہر کے باوجود آئی پی ایل جاری رکھنے پر بھارتی بورڈ شدید تنقید کی لپیٹ میں ہے  ۔ غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے لیگ چھوڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا  ہے ۔ تین آسٹریلوی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے۔  ایڈم زامپا اور کین رچڑدسن نے اپنی فرنچائز کو دستبرداری سے  آگاہ کر دیا۔  اینڈریو ٹائی پہلے ہی آسٹریلیا واپس جا چکے ہیں جبکہ مزید کرکٹرز بھی واپس جانے کی تیاری میں ہے ۔  بھارتی  باؤلر ایشون نے بھی ٹوئٹر پیغام میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز سے دستبرداری ظاہر کی ہے۔  ایشون نے کہا ان کے اہلخانہ کورونا سے لڑ رہے ہیں۔ مشکل وقت میں فیملی کو سپورٹ کرنا ہوگا۔