اسرائیل کوکون کون تسلیم کرنےوالاہے؟

اسرائیل کوکون کون تسلیم کرنےوالاہے؟ امریکی صدر نے ان ممالک کے نام تو نہیں لئے مگر یہ بتا دیا کہ مزید پانچ سے چھے ممالک اسرائیل کو تسلیم  کرنے والےہیں ۔

فلسطینی مخالفت کےباوجود متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان متنازع امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ ڈونلڈٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر دستخط کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا۔ صدرٹرمپ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہائیوں کی چپقلش کے بعد مشرقِ وسطیٰ  میں امن کی راہیں کھل گئی ہیں ۔

تقریب میں اماراتی وفد کی قیادت  وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور بحرین کے وفد کی سربراہی  وزیرخارجہ عبداللطیف بن راشد نے کی۔امریکی صدرنے امن معاہدے پر اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کو مبارکباددی۔

یہ بھی پڑھیئے :اسرائیل امارات بھائی بھائی ، اگلی باری پاکستان کی ؟

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےکہا کہ اب عرب اسرائیل اختلافات ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے۔ خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔تقریب سے اماراتی اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کیا۔ بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے شہری اختلافات  اور عدم اعتماد کےسبب  پیچھے رہےہیں۔اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔  

امریکی صدرٹرمپ نے جلد ہی مزید پانچ سے چھ ممالک کے ممکنہ طور پراسرائیلی حیثیت تسلیم کرنے کااعلان کیاہے۔ اسرائیل کوکون کون تسلیم کرنےوالاہے؟ اس حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔