لانا ڈیل رے حسن اور گلوکاری میں پہلے نمبر پر آگئیں

وقت اشاعت:1اپریل،2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ لانا ڈیل رے حسن اور گلوکاری کی دیوی بن بیٹھی ۔ امریکی گلوکارہ کے نئے البم  نے تہلکہ مچا دیا۔ مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم ہو گئے ۔

لانا ڈیل  کا نیا البم امریکی اور برطانوی بلبورڈز پر سرفہرست  قرار پایا ہے ۔ چیم ٹریلز اوور دی کنٹری کلب کو   صدی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البم کا بھی درجہ مل گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  البم کی کورونا کی وبا کے دوران ریکارڈ فروخت حیران کن ہے ۔ آن لائن سٹریمنگ کمپنیوں کی درجہ بندی میں بھی یہ البم سب سے زیادہ مرتبہ حاصل کیا گیا۔ یوں لانا ڈیل نے مقبولیت میں بیلی آئلش، لیڈی گاگا اور کیٹی پیری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری تبصروں کے مطابق لانا خوبصورتی میں بھی نمبرون ہیں  اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے ۔  ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد اٹھارہ ملین سے تجاوز کر چکی ہے تاہم فالوورز کے لحاظ سے لانا ڈیل ابھی بھی لیڈی گاگا، بیلی آئلش  اور کیٹی پیری سے بہت پیچھے ہیں ۔