جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سب سے بڑی قانونی جنگ جیت گئے

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سب سے بڑی قانونی جنگ جیت گئے۔ نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ۔ اکثریتی فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کا  انیس جون 2020 کا مختصر فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ۔ایف بی آر کی تمام رپورٹس، مواد،فیصلہ اوراقدامات قانون کےدائرےسےخارج قرار دیئے گئے ۔ فیصلے کے مطابق ایف بی آر کی  رپورٹ،مواد،فیصلے یااقدامات پرسپریم جوڈیشل کونسل یاکوئی ادارہ کارروائی نہیں کرسکتا۔ حکم نامے کے مطابق 6،4کے تناسب سے نظر ثانی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں ۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر،جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس قاضی امین  نےاکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی انفرادی درخواست خارج کی ،  دیگر تمام نظرثانی درخواستوں کی حمایت کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا۔