ووٹ کو عزت دو،  نوازشریف کا بیانیہ برقرار ، کارکنوں سے خطاب میں ماضی کے اسٹیبلشمنٹ گٹھ جوڑ پر کھل کر تنقید

وقت اشاعت :25نومبر2023

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ووٹ کو عزت دو،  نوازشریف کا بیانیہ برقرار ، کارکنوں سے خطاب میں ماضی کے اسٹیبلشمنٹ گٹھ جوڑ پر کھل کر تنقید  کی ۔ سیاسی مبصرین بھی اس سرپرائز پر حیران رہ گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر ماضی کی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی گٹھ جوڑ پر کھل کر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے ملک میں وزرائے اعظم کی برطرفی کو اپنی تقریر کا حصہ بنایا اور اسٹیبلشمنٹ کا نام لئے بغیر تنقید کی ۔ نوازشریف نے سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی رہائش گاہ میں خطاب کے دوران کہا کہ کروڑوں لوگوں کےنمائندےکو 5بندوں نےاقتدارسےباہرپھینکا، آئےروزوزیراعظم بدلنےسےملک کیسےچلےگا؟اچانک پتہ نہیں  کیاہوتاہےہنستابستاملک اجاڑدیا۔ پہلی بار طیارہ سازش کیس میں جیل گیا ،صبح وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بن گیا۔مریم نواز کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود جیل گئیں۔ دھرنوں  اورسیاسی عدم استحکام سے ہم بہت پیچھے رہ گئے۔ نوازشریف   نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئےنہیں لائےگئےتھے۔میری جگہ ایسےبندےکولایاگیاجس کوگالی کےسواکچھ نہیں آتاتھا۔ایک  جماعت نےکلچراورمعاشرےکوتباہ  کردیا۔ ایسے بندے کو لانیوالے اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وہ خود ہے۔

سیاسی مبصرین نے نوازشریف کے خطاب کو ان کے پرانے بیانیہ سے ہی تعبیر کیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ نوازشریف ڈیل کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بولیں گے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ ادھر پارٹی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے بیانیہ پر قائم ہیں اور موثر حکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔