اپوزیشن کےنعرے،پہلی مرتبہ عمران خان کا واک آؤٹ

5گھنٹےقبل

ندیم چشتی، اسلام آباد۔ اپوزیشن کےنعرے،پہلی مرتبہ عمران خان کا واک آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے ۔ جمعہ کو رکھےگئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ اس اجلاس میں اپوزیشن کے چند ایک ارکان ہی موجود تھے ۔ جبکہ حکومتی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اجلاس میں صورتحال اس وقت تبدیل ہو گئی جب عمران خان بھی ایوان میں داخل ہوئے ۔ حکومتی ارکان نے ان کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔

اس دوران شبلی فراز نے تقریر کی اور کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو سٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہےہیں ۔ یہ تمام چور جماعتیں ایک طرف ہیں جبکہ عمران خان تنہا ان سے لڑ رہے ہیں ۔ اس دوران اپوزیشن بنچوں سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں تاہم شبلی فراز کی تقریر کےد وران یہ شور کم ہی رہا۔

سپیکر نے عمران خان کو خطاب کی دعویٰ دینا چاہی تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کردی ۔ ارکان سپیکر کے ڈائس کے سامنے آگئے اور گو نیازی گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔ اس دوران عمران خان نے تقریر کے بجائے واک آؤٹ کر دیا۔ باقی ارکان بھی ان کے ساتھ چل پڑے .اپوزیشن کےنعرے،پہلی مرتبہ عمران خان کا واک آؤٹ بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے ۔ کیا عمران خان بیک فٹ پر آگئے ہیں ؟