مصطفیٰ کمال کا بیانیہ تبدیل ، لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھا دیا

وقت اشاعت :22مارچ 2021

مصطفیٰ کمال کا بیانیہ تبدیل ، لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھا دیا ۔ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی لانچنگ سمجھے جانے والے مصطفیٰ کمال نے سخت بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے   لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں  کہا کراچی اور بلوچستان میں محرومیاں زیادہ ہیں  اس لیے ٹارگٹ بھی بنتے ہیں ۔ بلوچستان اسمبلی واحد اسمبلی ہے جہاں ایک رات میں وفاداریاں تبدیل کی جاتی ہیں۔ بلوچستان کے حکمرانوں کو لاپتہ افراد نظر نہیں آتے ۔ لیکن  جب اقتدار سے اتر جاتے ہیں تو لوگوں کو ریاست کے خلاف ورغلاتے ہیں۔ریاست سے بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہتھیاروں  سے امن نہیں آئے گا۔ ریاست بلوچ نوجوانوں کو معاف کردے