آسٹریلیا میں 50سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب

آسٹریلیا  میں 50سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب  آگیا۔  متاثرہ علاقوں سے انخلا جاری ہے ۔ ہزاروں افراد دربدر ہو گئے ۔

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ مسلسل بارشوں سے دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔  سڈنی کے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد کو راتوں رات محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بارشوں نے نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچادی ۔ کئی علاقے ڈوبنے سے اہم  سڑکیں بند ہو گئیں ۔ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ڈیمز میں پانی کی حد آخری حد تک پہنچ گئی ہے، 13 علاقوں میں  بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔