ساتھی کے ساتھ بوس و کنار مہنگا پڑ گیا، برطانوی وزیر صحت کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

وقت اشاعت :27جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی۔ ساتھی  کے ساتھ بوس و کنار مہنگا پڑ گیا، برطانوی وزیر صحت کو استعفیٰ دینا پڑ گیا ۔   میٹ ہینکوک نے اس انکشاف کے بعد استعفیٰ دیا کہ انہوں نے قریبی ساتھی کے ساتھ معاشقے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق بیالیس سالہ میٹ ہینکاک کے جینا کولاڈ اینجیلو نامی خاتون سے معاشقہ چل رہا ہے ۔ برطانوی اخبار دی  سن  کے مطابق دونوں اکثر جگہ ایک ساتھ دیکھے گئے مگر دفتر میں بھی بو س و کنار کیا گیا جہاں کورونا ایس او پیز کی پاسداری ضروری تھی ۔ دی سن نے وائٹ ہال میں ان کے محکمے کے اندر لی گئی  تصاویر اور ویڈیو جاری کردی ۔

حکام کے مطابق اس وقت کام کی جگہوں پر دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا قانون نافذ تھا۔ہینکاک نے جمعے کو کہا کہ وہ سماجی فاصلے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر معذرت خواہ ہیں مگر ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کا استعفیٰ دینے کا ارادہ نہیں تاہم بعد میں استعفا وزیراعظم بورس جونسن کو بھجوا دیا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔یہ سنگین غلطی تھی ۔یوں ساتھی کے ساتھ بوس و کنار مہنگا پڑ گیا، برطانوی وزیر صحت کو استعفیٰ دینا پڑ گیا