بھارتی پنجاب کےگلوکار سدھو مو سے والا کا قاتل پکڑا گیا ، دوران تفتیش بڑے انکشافات

وقت اشاعت :14جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ بھارتی پنجاب کےگلوکار سدھو مو سے والا کا قاتل پکڑا گیا ، دوران تفتیش بڑے انکشافات  کر دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سدھو موسے والا پر گولیاں چلانے والے 24سالہ سنتوش یادھوکوبھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کیاگیاہے۔شارپ شوٹرسنتوش  یادھوکا تعلق لارنس بشونی گینگ سے  ہے۔پونے کی پولیس نےسدھو موسے والا کےقتل میں سنتوش کی مددکرنےوالے  27سالہ سوریا ونشی کو  بھی گرفتار کرلیاہے۔یہ سہولت کا ر ایک ہفتے سے بھارتی پنجاب کے سنگر کی ریکی کر رہا تھا۔

پونے پولیس کیس کی تحقیقات کیلئے سدھو قتل کےمشتبہ ماسٹرمائنڈبشونی سے  تفتیش کیلئے دہلی جیل بھی پہنچی جہاں اس سے مختلف سوالات کئے گئے ۔ دہلی اور پنجاب سمیت پولیس  کی متعدد ٹیمیں  سدھو موسے والا کے قاتلوں کی تلاش میں تھیں اس اہم گرفتاری پر پونے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلوں نے بڑے انکشاف کئے ہیں ۔ یہ گینگ نسلی فسادات کو بھی ہوا دینے کے مشن پر تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوگی ۔ انہوں نے حکومتی حلقوں کے ملوث ہونے یا سرپرستی کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی۔