کشمیرپربیان بازی بند،عمران،مودی کےخطوط،برف پگھلنےکو ہے

وقت اشاعت :31مارچ2021

سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کشمیرپربیان بازی بند ،عمران اور مودی کے خطوط، کیا برف پگھل رہی ہے ؟عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھ دیا ۔ بھارتیوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

پاکستان اور بھارت میں برف  پگھلنے کی امید یں   پید ہو گئی ہیں ۔ سپر لیڈ نیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ دیا  اور یوم پاکستان کے لئے مبارکباد دینے پر مودی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم خان نے  لکھا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ۔

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔ تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ہوگا۔  عمران خان نے کورونا کے حوالے سے بھارتی شہریوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر دیا  ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر  حکومت کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا تھا جبکہ عمران خان کی کورونا سے صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔