جنسی ہراسگی کاالزام ثابت کرتےکرتےاپنےہی وارنٹ گرفتاری آگئے،میشاشفیع اورعفت عمرکی مشکلات بڑھ گئیں

وقت اشاعت :22فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ جنسی ہراسگی کا الزام ثابت کرتے کرتے اپنے ہی وارنٹ گرفتاری آگئے ، میشا شفیع اور عفت عمر کی مشکلات بڑھ گئیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔عدالت کے مطابق میشا شفیع نے قانون اور انصاف کے عمل کو مذاق بنایاہواہے۔وہ عدالت میں چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔میشا شفیع اور ماہم جاوید کی عدم حاضری کے باعث ٹرائل بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں عدالت میشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری سےمعافی کی درخواست مسترد کرتی ہے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔

اداکارہ عفت عمر کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی ۔ یہ درخواست علی ظفر نے وکلا کے توسط سے دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میشا شفیع اپنی ہم خیال خواتین کے ہمراہ کردار کشی کے لئے منظم مہم چلا رہی ہیں ۔ گلوکار علی ظفر کے مطابق ان کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ اداکارہ می ٹو مہم کا نام لے کر توجہ حاصل کرنا چاہتی تھیں ۔