اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

وقت اشاعت :16جون2021

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔مرحومہ تقریبا دو  ماہ سے ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اداکار سعد قریشی کی والدہ نجی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ سعد قریشی نے انسٹا گرام پر اپنے سانحے کے حوالے سے آگاہ کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 56روز سے کوروناکی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ انتقال کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکار سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی جبکہ ساتھی فنکاروں نے بھی تعزیت کی ۔ واضح رہے کہ سعد قریشی نے اپنی کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 2سے کیا تھا۔ وہ اب تک متعدد ڈراموں میں کلیدی کردار نبھا چکےہیں۔