دنیا کے 7بڑے چودھری چین کے خلاف متحد ہو گئے

وقت اشاعت :13جون2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ دنیا کے 7بڑے چودھری چین کے خلاف متحد ہو گئے ۔ جی سیون نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں  گلوبل انفراسٹرکچر پلان بی تھری  ڈبلیو بنا لیا۔

سپر لیڈنیوز کے مطابق ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان جاری رسی کشی میں نیا موڑ آگیا ہے ۔

لندن میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس میں دنیا کے سات امر ترین ملکوں نے چین کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کے مقابلے میں “بِلڈ بیک بِیٹر ورلڈ ”  نامی پلان کو عملی شکل دے دی ۔  وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پلان کے تحت  ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر دنیا میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے ۔

جی سیون سربراہ اجلاس کے دوسرے  صدر بائیڈن  نے  گروپ کے رکن ملکوں پر  زور دیا  کہ وہ چین میں زبردستی مشقت لیے جانے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن ترقی پذیر ممالک کے انفراسٹرکچر میں چین کی سرمایہ کاری کے خلاف نیا اتحاد بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جی سیون میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں ۔