شی میل ماڈل رمل علی کوکون دھمکیاں دے رہاہے؟

وقت اشاعت :9جنوری،2021

سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شی میل ماڈل رمل علی کوکون دھمکیاں دے رہاہے؟ اداکارہ نے سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں اپنی جان کو خطرے سے آگاہ کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز سے خصوصی گفتگو میں ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی  نے بتایا کہ ان پر نا معلوم افراد نے گھر آکر تشدد کیا ہے ۔ جب بھی گھر سے نکلتی ہوں ، موٹر سائیکل پر نامعلوم افرادپیچھا کرتے ہیں۔ پولیس کو بتانے کے باوجود  ابھی تک  تحفظ فراہم نہیں کیا گیا،میری جان خطرہ میں ہے ۔

رمل علی نے کہا کہ  بعض لوگ انہیں فون پر بھی دھمکیاں دے رہے ہیں اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا مطالبہ کر رہےہیں ۔  دھمکیاں دینے والوں کو نہیں جانتی مگر یہ طے ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:ویناملک کی اپنےسابق شوہرکوجبری لاپتہ کرانےکی دھمکی 

انہوں نے کہا کہ مقامی تھانے کو اطلاع دی جبکہ ابتدائی درخواست  بھی دی ہے مگر پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔ واضح رہے کہ پشاور میں بھی کئی خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔خیبر پولیس کو بھی قتل سے پہلے کئی مرتبہ درخواستیں موصول ہوئیں لیکن وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔