پاکستانی ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر

وقت اشاعت :5جون2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستانی ڈرامہ زندگی گلزار ہے کی بھارت میں بھی زبردست پذیرائی ، ڈرامہ زی ٹی وی پر نشر کر دیاگیا۔ انتظامیہ نے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت برقرار ہے ۔ فواد خان اور صنم سعید کا سپر ہٹ ڈرامہ زندگی گلزار ہے زی ٹی وی پر نشر کیا گیا ہے ۔ اس حوالے  سے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی بھارت میں مقبولیت بہت بڑھ کر ہے ۔ ڈرامہ سیریل نشر کئے جانے کی درخواست بھارتی ناظرین نے ہی کی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق زی ٹی وی کے ٹویٹر اکاؤنٹ  پر بہت بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔