ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کےمیک اپ، جینز،جیولری پرپابندی

وقت اشاعت:9جنوری2021

دی سپر لیڈڈاٹ کام ، پشاور۔ ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کےمیک اپ، جینز،جیولری پرپابندی  لگا دی گئی ، مانسہرہ کی  ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کے لئے لباس کا نیا ضابطہ   اخلاق جاری کر دیا ہے جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات عبایہ یا برقعہ پہن کر یونیورسٹی آئیں گی ۔ فیشن پر مکمل پابندی  ہوگی ۔

طالبات  چست پاجامے ، چھوٹے کرتے ، ہینڈ بیگ ، میک اپ اور جیولری بھی نہیں پہن سکیں گی ۔ طالبات کے بعد طلبا پر بھی پابندیوں کا بم گرا دیا گیا ہے ۔  کٹ یا تنگ جینز پینٹ ، چپل پہننے کے علاوہ لڑکوں کیلئے لمبی پونیاں ، کانوں میں بالیاں یا برسیلیٹ پہننے پر بھی پابندی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ داڑھی کے ڈیزائن بنانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:ویناملک کی اپنےسابق شوہرکوجبری لاپتہ کرانےکی دھمکی 

سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں یونیورسٹی ترجمان نے نئی پابندیوں کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ  یونیورسٹی میں  اخلاقی قدروں کو پامال ہونے سے بچانے لئے فیصلے کئے گئے ہیں ۔ بعض طالبات کی طرف سے پابندیوں کا خود کہا جارہا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  کہ لڑکے بھی ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں ۔ فیشن داڑھی پر پابندی کے سوال پر ترجمان  نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخواکامران بنگش نے ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کےمیک اپ، جینز،جیولری پرپابندی کے فیصلے کو یونیورسٹی انتظامیہ کا  ذاتی معاملہ قرار دیدیا۔