مفتی منیب آؤٹ،دیوبندی مسلک کے عبدالخبیراب چانددیکھیں گے

مفتی منیب آؤٹ،دیوبندی مسلک کے عبدالخبیر آزاد اب چاند دیکھیں گے ۔ حکومت نے دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مولانا عبد الخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کر دیا۔

 منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔و زارت مذہبی امور کے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  ہونگے ۔ حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو  کرتے ہوئے اس میں 19ارکان شامل کر لئے ہیں ۔ اس طرح رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی ، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی،  مفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار، مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ ،  حبیب اللہ چشتی  اور مفتی ضمیرشامل ہیں۔کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل  ہوگا۔

واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان کے طویل دور میں چاند کا تنازع تقریبا ہر عید پر ہی سر اٹھاتا رہا۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے  سرد جنگ چلتی رہی ۔ فواد چودھری بھی آڑے ہاتھوں لیتے رہے ۔  دوسری جانب مولانا عبد الخبیر آزاد  کی تعیناتی پر بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ مذہبی حلقوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ حکومت نے دیوبندی  مسلک سے تعلق رکھنے والےہلکی پروفائل کی شخصیت کو کیوں بڑے  منصب پر فائز کر دیا ؟ رہنماؤں نے سوال اٹھایا ہے کہ عبد الخبیر آزاد ماضی میں متنازع بھی رہے ہیں ۔ اوقاف سکینڈل میں ان کا نام لیا جاتا رہا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ تعیناتی  انتظامی سے زیادہ سیاسی ہے ۔اس سے کئی تنازعات جنم لے سکتے ہیں ۔  سپر لیڈ نیوز نے وزارت مذہبی امور سے موقف جاننے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔