میچ ڈرا کے قریب آیا پھر بھی ہار؟پاکستانی ٹیم کا اعتبار نہیں

میچ ڈرا کے قریب  پھر بھی ہار؟پاکستانی  ٹیم کا اعتبار نہیں ۔ پاکستان ماؤنٹ مونگنوئی  ٹیسٹ نہ بچا سکا ۔ آخری سیشن میں چند گیندوں پہلے پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 373رنز کا ٹارگٹ  دیا ۔ اظہر علی کے 38پر آؤٹ ہونے کےبعد فواد عالم  اور محمد رضوان نے ذمہ داری نبھائی ۔  فواد عالم نے سنچری داغی ۔ محمد رضوان  نےنصف سنچری سکور کی مگر  مزید آگےنہ بڑھ سکے ۔ پہلی اننگز کے ہیرو فہیم اشرف اس بار انیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ عابد علی او رشان مسعود صفر پر چلتے بنے ۔ حارث سہیل نے تین رنز بنائے ۔ ٹیسٹ میچ کے آخری روز نوے اوور کا کھیل کھیلا جانا تھا۔ آخری سیشن میں جب پانچ اوور رہ گئے تو  ایک وقت میں ایسے لگا پاکستان میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا مگر یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے لگیں ۔ فواد عالم بھی ہک کھیلنے کے چکر میں کیپر کو کیچ پکڑا  بیٹھے ۔

یوں پوری ٹیم کھیل کے اختتام سے چند گیندوں پہلے ہی آؤٹ ہو گئی ۔ شاندار جیت پر نیوزی لینڈ نمبرون ٹیسٹ  ٹیم بن گئی ۔ کرکٹ کمنٹیٹر اس موقع پر  پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔کرک انفو پر تبصروں میں بھی پاکستانی ٹیم کو ناقابل اعتبار کہاجاتا رہا۔ دوسری جانب فواد عالم کی کارکردگی پر شائقین نے دل کھول کر انہیں داد دی ۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے انہیں گیارہ سال تک ٹیم سے باہر رکھنے پر کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔