بنگلہ دیش میں کنٹینرز کےگودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،60افراد ہلاک

وقت اشاعت :5جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش میں کنٹینرز کےگودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،60افراد ہلاک  ہو گئے  ، 500سے زائد زخمی ہوئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کنٹینر ز کے گودام میں ہولناک آگ نےساٹھ افراد کی جان لے لی ۔فضادھماکوں سے گونجتی رہی ۔امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کے باوجود حالات پرکنٹرول نہیں پایاجاسکا۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

خوفناک واقعے میں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گودام میں پہلےکیمیکل ری ایکشن کےسبب آگ بھڑکی۔ امدادی کارروائیوں کےدوران ہی زور داردھماکہ ہوگیا۔ کچھ کنٹینروں میں بھی کیمیکلز موجود ہونےکےسبب آگ دیکھتے ہی دیکھتے بےقابو ہوگئی۔ دھماکے کی شدت سے قریبی مکانات کی کھڑکیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔